امریکہ:سپر بول جیت کا جشن خون میں نہا گیا،1 شخص ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست کینساس سٹی میں سپر بول میچ میں فتحیابی کے جشن کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں

2102817
امریکہ:سپر بول جیت کا جشن خون میں نہا گیا،1 شخص ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست کینساس سٹی میں سپر بول میچ میں فتحیابی کے جشن کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر  کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ چیفس کھلاڑیوں کے مداحوں سے خطاب کے کچھ دیر بعد رونما ہوا جس نے این ایف ایل چیمپئنز بننے پر ریلی میں شریک پر جوش شائقین اور وی آئی پیز کی خوشی کو غم میں تبدیل کردیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ اتوار کو لاس ویگاس میں سان فرانسسکو 49ers کو شکست دینے کے بعد چیفس نے اپنے تیسرے سپر بول کا ٹائٹل جیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کینساس سٹی کے یونین اسٹیشن کے قریب حملے کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم، فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راس گرونڈیسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین میں سے بہت سے لوگوں کو لگنے والی چوٹیں جان لیوا ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امریکیوں سے درخواست کی  ہے کہ وہ کانگریس سے بندوق کے قانون میں اصلاحات لانے کی ان کی درخواستوں کی حمایت کریں۔



متعللقہ خبریں