کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت کو ہرا دیا

دبئی میں گزشتہ شب کراٹے کمبیٹ 45 مقابلے میں پاکستان کےشاہ زیب رند نے شاندار طریقے سے ہندوستان کے رانا سنگھ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی

2130281
کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت کو ہرا دیا

دبئی میں  گزشتہ شب  کراٹے کمبیٹ 45 مقابلے میں پاکستان نے  بھارت کو 2-1 سے شکست دے دی۔

پاکستان کےشاہ زیب رند نے شاندار طریقے سے ہندوستان کے رانا سنگھ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

کراٹے کامبیٹ ایک پیشہ ور مارشل آرٹس لیگ ہے جس میں فُل کانٹیکٹ کراٹے کے مقابلے شامل ہوتے ہیں۔

کراٹے کامبیٹ دنیا بھر میں  مقابلوں  کی میزبانی کرتا ہے جس میں مختلف ویٹ کلاسز اور ممالک کے ہنر مند فائٹرز کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔

پاکستان کے رضوان علی اور بھارت کے ہمانشو کوشک نے بالترتیب میچ کا پہلا اور دوسرا مقابلہ جیتا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچ کا فیصلہ فائنل راؤنڈ میں ہوا۔

کراٹے کامبیٹ نے سوشل میڈیا   ایکس پر لکھا  کہ شاہ زیب رند کو رنگ میں روکنا ناممکن ہے! اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی۔

مقابلے کا آغاز رضوان علی اور ہندوستان کے پون گپتا کے درمیان میچ سے ہوا۔ یہ مقابلہ یکطرفہ تھا جس میں علی نے جلد ہی گپتا کو ناک آؤٹ کرکے میچ پاکستان کے حق میں ختم کردیا۔

ہندوستان نے اس کے بعد مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جب اس کے فائٹر ہمانشو کوشک نے دوسرے میچ میں پاکستان کے فیضان خان کو زیر کیا۔ اس کے بعد شاہ زیب رند نے رانا سنگھ کو فیصلہ کن ضرب لگا کر میچ جیت لیا اور پاکستان کو 2-1 سے فتح دلائی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا کافی انتظار تھا ،جمعہ کو میچ سے پہلے کی ایک نیوز کانفرنس میں رند نے سنگھ کو تھپڑ مارا، پھر دونوں کو ان کی ٹیم کے اراکین نے الگ کر دیا۔

جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔



متعللقہ خبریں