لیونل میسی نے 7 ویں بار "بیلون ڈی اور" ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ "بیلون ڈی اور" ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے

1740770
لیونل میسی نے 7 ویں بار "بیلون ڈی اور" ایوارڈ اپنے نام کر لیا

 ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ "بیلون ڈی اور" ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

لیونل میسی کو دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے پر دنیائے فٹ بال کے اہم ترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خبرکے مطابق، فرانس کے شہر پیرس کے تھیٹر دو شیٹلیٹ میں 65 ویں 'بیلون ڈی اور' ایوارڈز کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جہاں دنیا کے کئی نامور فٹ بالرز کی کہکشاں موجود تھی۔

سال 2020 میں کرونا وبا کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہو سکی تھی۔

بیلون ڈی اور ایوارڈ کی دوڑ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی، پولینڈ کے رابرٹ لیون دوفسکی اور اٹلی کے جارجینہو کے درمیان مقابلہ تھا۔

کچھ عرصے قبل ہی اسپینش کلب بارسلونا کو چھوڑنے والے لیونل میسی 613 پوائنٹس حاصل کر کے ٹاپ فٹ بالر رہے جب کہ رابرٹ لیون دوفسکی 580 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے جارجینہو 460 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

لیونل میسی 'بیلون ڈی ایوارڈ' ساتویں مرتبہ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر ہیں۔

اس سے قبل وہ سال 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 اور 2019 میں یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

لیونل میسی کو یہ ایوارڈ جولائی میں کھیلے گئے فٹ بال ایونٹ کوپا امریکہ کے فائنل میں اپنے ملک کو پہلی مرتبہ ٹائٹل جتوانے کے بعد دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں