"یورو 2020" انگلستان جرمنی کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

انگلستان نے جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں دو گول سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئن شپ سے باہر کردیا ہے

1667217
"یورو 2020" انگلستان جرمنی کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

انگلستان نے جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں دو گول سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئن شپ سے باہر کردیا ہے۔

لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگریز کھلاڑی راحیم اسٹیرلنگ نے پہلا اور ہیری کین نے دوسرا گول کیا۔

اس طرح انگلستان نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جس میں اس کا مقابلہ یوکرین سے ہوگا۔

یوکرین نے کل کھیلے گئے ایک اور میچ میں سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

گزشتہ پندرہ سال تک جرمن ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے یوآخم لوو کا قومی ٹیم کے ساتھ یہ آخری میچ تھا، اب ان کی جگہ جرمن ٹیم کے نئے کوچ کا عہدہ ہانسی فلِک سنبھالیں گے۔



متعللقہ خبریں