یورو 2020 فٹ بال چمپین شپ: ترکی۔ ویلز میچ 16 جون کو باکو میں کھیلا جائیگا

اے گروپ کے دوسرے میچ میں اٹلی اور سویٹزرلینڈ  روم میں مد مقابل آئیں گے

1658599
یورو 2020 فٹ بال چمپین شپ: ترکی۔ ویلز میچ 16 جون کو باکو میں کھیلا جائیگا

ترک قومی فٹ بال ٹیم یورو 2020 فٹ بال چمپین کے سلسلے میں کل اپنا دوسرا گروپ میچ ویلز سے کھیلے گا۔

آذری دارالحکومت باکو میں  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے  شروع ہونے والے اس میچ کے ریفری پرتگال سے ارتور  دیاس  ہوں گے اور یہ میچ ٹی آرٹی ون چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اے گروپ کے دوسرے میچ میں اٹلی اور سویٹزرلینڈ  روم میں مد مقابل آئیں گے۔

ترک ٹیم اپنا آخری گروپ میچ  20 جون کو سویٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں