ٹوکیو اولمپکس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے

ہم ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں عوامی خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں، لیکن اس کے باوجود  اس آگنائزیشن کو  منسوخ کرنے  کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، اولمپک گیمز کمیٹی

1623124
ٹوکیو اولمپکس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے

ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپک گیمز کمیٹی کے صدر ہاشی موتو سیکو  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث کھیلوں کو منسوخ کرنے کا احتمال نہیں پایا جاتا۔

ہاشی موتو نے اقتدار کی لیبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے  ایک عہدیدار کے بیان کہ’’ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں کھیلوں کے انعقاد کو منسوخ کیا جانا متبادل میں شامل ہے ‘‘ پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں عوامی خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں، لیکن اس کے باوجود  اس آگنائزیشن کو  منسوخ کرنے  کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔

یاد رہے اس سے قبل 24 جولائی تا 9 اگست 2020 کو منعقد  کرنے کی منصوبہ بندی ہونے والے اولمپکس کو 23 جولائی تا 8 اگست 2021  کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں