ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

1832175
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ اسٹار: "ایردوان  : ترکی نے کسی مظلوم سے منہ نہیں موڑا"

صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ اعلیٰ مشاورتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اس کی سرحدوں پر مقیم ہے  یا  اس کی سرزمین میں پناہ  لینے والے  کسی بھی مظلوم یا غم زدہ شخص سے منہ نہیں موڑے گا، جیسا کہ  دنیا کے دیگر ممالک نے کیا ہے۔

 

روزنامہ حریت: "اپنے گھروں کو لوٹنے والے شامیوں کی تعداد 5 لاکھ   سے تجاوز کر گئی"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے شمالی شام میں محفوظ بنائے گئے علاقوں میں واپس آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ   سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایردوان  نے کہا کہ وہ ان علاقوں میں بین الاقوامی مالی امداد سے تعمیر کی جانے والی نئی بستیوں کے ساتھ  بڑی تعداد میں  شامی باشندوں کی اپنے گھروں کو   واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق: "آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں"

ترکی نے شمالی شام میں "محفوظ زون" بنانے کے لیے 2016 سے اب تک 4 بڑے آپریشنز کیے ہیں جبکہ  پانچویں آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی  گئی ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے اشارہ کردہ نئے آپریشن کے ممکنہ اہداف  جن پر  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG  نے قبضہ کررکھا ہے  میں  تل رفعت، عین الارپ، عین عیسیٰ اور منبج شامل  ہیں۔

 

روزنامہ خبر ترک:"  اسٹولن برگ : ترکی تمام اتحادیوں کے لیے ایک اہم ملک ہے"

نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی جغرافیائی اور تزویراتی لحاظ سے تمام اتحادی ممالک کے لیے ایک اہم ملک ہے، اور کہا، "ترکی وہ ملک ہے جو دہشت گردی کے حملوں کا سب سے زیادہ شکار ہے۔

 

روزنامہ صباح: "چاوش اولو: ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے"

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ فلسطین کی حمایت ترکی کی ترجیح رہے گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی وہ ملک ہے جو فلسطینی کاز کا سب سے زیادہ دفاع کرتا ہے، چاوش اولو نے کہا، "ہم ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے لیے اپنے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں