ترک اخبارات کی جھلکیاں

24.04.24

2131390
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  دہشتگرد تنظیم پی کے کے عراق کے استحکام،ترقی اور امن و امان کےلیے خطرہ ہےجس کا خاتمہ عراق کے مفاد میں ہوگا۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے 23 اپریل یوم اطفال و قوم حاکمیت کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ  ہماری نئی نسل  وطن عزیز کے مستبقل کی بہتر معمار ثابت ہوگی ۔

 

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ 213 اپریل یوم اطفال اور قومی حاکمیت  اور ترک قومی اسمبلی کے یوم تاسیس کی 104 ویں سالگرہ  پورے ملک میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی  بالخصوص بچوں نے اس دن کا  مزہ دو بالا کیا ، جبکہ متعدد شہروں میں ترک پرچم سے رنگے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے امریکہ میں سرمایہ کاری پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ  ترکیہ کے اقتصادی پروگرام سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،  ہوا بازی کے شعبے میں  اہمیت کا حامل استنبول کا ہوائی اڈہ   یورپ میں  سب سے زیادہ پروازوں  کا حامل ہوائی اڈہ بن گیا ہے،  اس ہوائی اڈے سے پروازوں کا تناسب  گزشتہ سال  2022 کے مقابلے میں  19 فیصد بڑھتے ہوئے  1375 یومیہ پروازوں  تک پہنچ گیا ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں