ترک اخبارات کی جھلکیاں

25/04/24

2131956
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ  وطن کے مطابق، صدر ایردوان ےن جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائیر کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  جرمنی سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ  پی کےکے اور فیتو سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف تعاون میں اضافہ کرے گا۔

 

 روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے آرمینی  پیٹرک ساحاک ماشالیان کو  ارسال کردہ اپنے پیغام میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ  ترک شناختی کارڈ کا حامل ہر آرمینی باشندہ اس ملک میں  مساوی حقوق رکھتا  ہے ، ہماری حکومت نےان کے خلاف  نہ تو غیر امتیازی سلوک  روا رکھا اور نہ ہی انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا   ہے ،ہمیں ماضی کے تلخ تجربات، نسلی امتیاز اور نفرت آمیز بیانات کو فراست،دانش مندی ،ضمیر کی آواز اور تاریخی حقائق کی روشنی میں پرکھنا ہونگے۔

 

روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  وزیر مواصلات عبدالقادر اورال اولو نے کہا ہے کہ  ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین  زنگ زور گزرگارہ کے راستے براہ راست ریلوے لائن اور شاہراہوں کی تعمیر سے ترکیہ کا رابطہ  وسطی اشیا سے ہو جائے گا۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ٹیکنولوجی پلیٹ فارم geeks for geeks  کی  گزشتہ ماہ کی  رپورٹ میں دنیا کے پھل برآمدکنندہ مالک کی فہرست جاری کی گئی جس میں  25 ملین ٹن پھلوں کی برآمد سے ترکیہ کا شمار  چوتھے نمبر پر ہوا ہے۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق ، استنبول ہوائی اڈہ  8 تا 14 اپریل کے درمیان یومیہ 1428 پروازوں کے اعتبار سے یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں