ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.04.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2130441
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.04.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "فیدان: آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری کوششیں بلاتعطل جاری رہیں گی"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کل موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سلیم ولڈ مرزوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، جغرافیائی طور پر خودمختار فلسطینی ریاست جس کا  دارالحکومت  مشرقی  القدس   ہو  قائم نہیں ہو جاتی  وہ اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ سٹار:" جیونگ کی طرف سے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تعریف"

دفاعی صنعت کے شعبے میں اپنے ملک اور ترکیہ کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، انقرہ میں جنوبی کوریا کے نئے سفیر جیونگ یونڈو نے  ترکیہ کے دفاعی  شعبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکیہ نے دفاعی صنعت کے شعبے میں  شاندار کامیابیاں  حاصل کی ہیں۔  ترکیہ نے ڈرونز  اور جدید ترین جنگی طیارےتیار کرکے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے مواقع پیدا  کیے ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح: " ترک ڈاکٹر افغان بچوں کو امید  بن گئے"

ترکیہ کے مختلف شہروں سے افغانستان جانے والی 12 افراد پر مشتمل رضاکارانہ طبی ٹیم نے دارالحکومت کابل کے اتاترک چلڈرن ہسپتال میں اپنا علاج اور سرجری شروع کر دی ہے۔  ترک ڈاکٹرز  افغان بچوں کے لیے امید بن گئے ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " کش آداہ سی  میں  کروز  بحری جہازوں کی بھر مار"

کش آداہ سی  میں  کروز ٹورازم کی سرگرمیوں  نے تاجروں کو خوش کردیا ہے ۔ اس   شہر   نے گزشتہ سال 531 کروز کے ساتھ 785 ہزار مسافروں کی میزبانی کی تھی ، توقع ہے کہ 2024 میں 625 کروز کے ساتھ سمندر کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ سیاح یہاں تشریف  لائیں گے۔

***روزنامہ وطن :"عائلہ   آق سو   نے اٹلی میں چمپئیں شپ جیت لی"

قومی ٹینس پلیئر عائلہ آق سو  اٹلی میں منعقدہ ڈبلیو 35 سانتا مارگریٹا دی پولا ٹورنامنٹ میں  چیمپئن  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔  سیمی فائنل میں بیٹریس ریکی کو شکست دینے کے بعد فائنل میں عائلہ کی حریف چیک کی لوسی ہیولکووا مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔ اس طرح قومی ٹینس کھلاڑی نے اپنے کیریئر کی اہم ترین سنگلز چیمپئن شپ جیت لی ہے ۔



متعللقہ خبریں