ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

19.04.2024

2129740
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :" مغرب کو یک آواز ہو کر اسرائیل کو 'رکنے' کا کہنا چاہیے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ایران کے خلاف تیزی سے کارروائی  کرنے والے مغرب پر غزہ کے معاملے میں خاموشی  اختیار کرنے پر تنقید کی۔  ایردوان نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف یک آواز ہو کر ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔  "انہی اداکاروں کو اب اسرائیل کے خلاف یک آواز میں  اس جارحیت کو ختم کرنے کا کہنا ہو گا۔"

روزنامہ سٹار:"قرتولمش کی جانب  سے صیہونی دباوّ  سے دو چار اسکالرزکو  دعوت نامہ"

ترکیہ  گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش  نے  صیہونی  دباو   کا سامنا کرنے والے تمام   اسکالرز  سے  اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ترکیہ کے دروازے ہر اسکالر کے لیے کھلے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق: "یونان  کے اقدام پر ترکیہ کا رد عمل"

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس  کی جانب سے بحیرہ  ایون اور ایجین  میں قائم کرنے  کا منصوبہ ہونے والے  سمندری پارک   کے معاملے   پر ترکیہ نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے  عالمی معاہدوں کے مطابق یونان کی ملکیت نہ ہونے والے  تمام تر چھوٹے بڑے جزائر  کے  حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ کر نے کا  اس ملک کو حق حاصل نہیں۔

روزنامہ خبر ترک :"استنبول ہوائی اڈہ 10 ویں نمبر پر"

برطانیہ میں قائم ایوی ایشن ریٹنگ ایجنسی سکائی ٹریکس نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کا تعین کیا ہے۔ مسافروں کے ساتھ کیے گئے سروے پر مبنی فہرست میں، استنبول ایئرپورٹ "ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024"  فہرست میں  10ویں نمبر پر ہے۔

روزنامہ حریت "موبل فیسٹ 2024 نمائش کے لیے الٹی گنتی شروع"

یوریشیا  خطے  کی  بڑی ترین  ٹیکنالوجی  نمائش موبل فیسٹ  کا  اہتمام 25 تا 27 اپریل استنبول میں ہو گا۔  چوتھی بار منعقد ہونے والی  موبل فیسٹ کیمیونیکشن ٹیکنالوجی   نمائش و کانفرس   300 سے زائد ٹریڈ مارک اور 20 ہزار سے زائد زائرین کی میزبانی کرے  گی۔

 



متعللقہ خبریں