ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1769255
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.01.2022

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  " پوتین اور زیلنسکی کو ترکی مدعو کر سکتے ہیں"

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی ایک نئے بحران میں بدل جائے، ہم اس کشیدگی  کو کم کرنے  کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے روسی صدر ولادیمیر پوتین اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یہ پیغام پہنچایا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک ترکی کے خلوص اور نیک نیتی سے آگاہ ہیں۔ ہم ترکی میں دونوں ممالک کی میزبانی کر کے امن کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "آلتون:  5لاکھ شامی باشندے شام واپس چلے گئے ہیں "

صدارتی کمیونیکیشن  کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے کہا کہ ترکی خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے کردار ادا کررہا  ہے اور ترکی کی ان ہی کوششوں کے  نتیجے میں اس وقت تک پانچ لاکھ سے زائد شامی مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح "ترک ڈاکٹر کا قابل فخرکارنامہ "

امریکہ میں جیکسن لیبارٹری انسٹی ٹیوٹ میں پرنسپل ریسرچر کے طور پر کام کرنے والی پروفیسر ڈاکٹر دریا   اُنتماز  نے کہا کہ وہ علاج کے ایک نئے طریقے پر کام کر رہے ہیں جو کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف کارآمد ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "الیکٹرک گاڑیوں کی دیو کمپنیوں نے  اپنی نگائیں ترکی پر مرکوز کرلی  ہیں "

چارجنگ اسٹیشن پوائنٹس کے بڑے پیمانے پر استعمال کے اثرات کے ساتھ، 2021 میں ترکی کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں 237 فیصد اضافہ ہوا۔ اس صورتحال نے الیکٹرک گاڑیوںکی بڑی بڑی کمپنیوں نے  اپنی توجہترکی پر مرکوز کرلی ہے۔ ٹیسلا، ایم جی اور جیگوار جیسے عالمی برانڈز ترکی کی مارکیٹ میں داخل  ہو رہے ہیں ۔

 

***روزنامہ سٹار "ترکی کے پاکٹ سیٹلائٹ Grizu-263A کی کہانی کو فلمایا گیا ہے"

ترکی کے پاکٹ سیٹلائٹ Grizu-263A کی کہانی   کی مختصر فلم تیار کی گئی ہےاس کہانی میں  بلنت ایجوت زونگلداک یونیورسٹی  یونیورسٹی کی خلائی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ  Grizu-263 جسے 13 جنوری کو خلا میں بھیجا گیا کو بیان کیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں