ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.05.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.05.2021

1633616
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.05.2021

*** روزنامہ ینی شفق: "اس بے ادبی کو ہم اسی شکل میں آپ کو لوٹا رہے ہیں " کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان  عمر چیلک نے قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس کے ترکی کو ہدف بنا کر جاری کئے گئے بیانات کے خلاف ردعمل پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ " جمہوریہ ترکی اور ہماری  ملت کے لئے آپ کی بے ادبی کو ہم اسی شکل میں آپ کو لوٹا رہے ہیں"۔ چیلک نے کہا ہے کہ "اگر قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف  سے یورپی یونین کو کھلونا بنایا جانا یورپی یونین کے لئے بھی قابل قبول ہے تو یہ انہیں مبارک ہو"۔

 

*** روزنامہ حریت:" شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر تاتار کی طرف سےقبرصی  یونانی  لیڈر  کو تھپڑ جیسا جواب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جنیوا میں 27 تا 29 اپریل کو منعقدہ غیر سرکاری 5+BM اجلاس میں پیش کردہ مساوی خودمختاری کی حامل دو حکومتوں کے تعاون پر مبنی حل کی تجویز کو قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناستاسیادس کی طرف سے "گستاخی" قرار دئیے جانے کے جواب میں شمالی قبرصی ترک انتظامیہ کے صدر ایرسین تاتار  نے انہیں آئینہ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے "آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں اور اس کے بعد فیصلہ کریں کہ کون گستاخ ہے اور کون نہیں"۔

 

*** روزنامہ صباح: "وولکان۔ایم آپریشن کی ٹینک فائرنگ ٹریننگ کامیابی سے مکمل ہو گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فوجی الیکٹرانک صنعت ASELSAN کے VOLKAN-M فائرنگ  کنٹرول سسٹم کی تجرباتی فائرنگ M60TM ٹینک کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں۔صدارتی محکمہ دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے ٹویٹر سے جاریکردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ترک مسلح افواج کے ہینگر میں موجود M60TM ٹینکوں کو جدت دینے کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کے تمام حصوں کو مقامی بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "سب سے زیادہ برآمدات آٹو موٹیو سیکٹر کی رہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ آٹو موٹیو انڈسٹری ماہِ اپریل میں 2 ارب 46 کروڑ 56 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہی ہے۔ماہِ اپریل میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پہلے 3 ممالک میں ایک بلین 654 ملین ڈالر کے ساتھ  جرمنی پہلے، ایک بلین 182 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ دوسرے اور ایک بلین 33 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " معروف کامیڈین کی طرف سے ایردوان کے نام مکتوب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈنی امبالا نے صدر رجب طیب ایردوان کو رقم کردہ مراسلے میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔ امبالا نے خط میں کہا ہے کہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے حامل ایک اسکیچ کے بعد گذشتہ 20 سالوں سے منّظم شکل میں  انہیں بدنام کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف سازشیں  کی جا رہی ہیں اور انہیں سیکٹر سے باہر رکھا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں