ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 25.02.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 25.02.2021

1590542
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 25.02.2021

*** روزنامہ صباح: "ہم خون کے ہر قطرے کا حساب لے رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی اجلاس  میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم  نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں جو قدم اٹھائے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان اقدامات کے طفیل نہ صرف دہشت گرد تنظیم میں شرکت میں کمی ہو رہی ہے بلکہ تنظیم کی دہشت گردانہ صلاحیت میں بھی گراوٹ آ رہی ہے۔ہم،  ہمارے ملّی اتحاد و اخوت کو نشانہ بنانے والوں سے خون  کے ہر قطرے کا حساب لے رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت : " موڈیز نے ترکی کی ترقی کے اندازوں کو بلند کر دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز نے سال 2021 میں ترکی کی ترقی کے اندازوں  کو 3.5 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد  اور 2022 میں ترقی کے اندازوں کو 4 فیصد سے بڑھا کر  5 کر دیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " استنبول ائیر پورٹ ،بین الاقوامی ائیر پورٹ کونسل  کی ماحولیاتی۔ڈیجیٹل ائیرپورٹوں کی فہرست میں شامل ہو گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ نے ، ائیرپورٹ کاربن درجہ پھیلاو کے دائرہ کار میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کونسل ACI کی طرف سے پہلے درجے کے کاربن پھیلاو کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" کلوپترا بیچ  یورپ کی بہترین بیچوں کی فہرست میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں کئی ملین انسانوں کی طرف سے سیاحتی تنصیبات  کی سرچ کے لئے استعمال کی جانے والی ایک بین الاقوامی انٹر نیٹ سائٹ  پر  سال 2021 کی پسندیدہ ترین بیچز کے لئے رائے شماری کروائی گئی۔ رائے شماری  میں منتخب ہونے والی یورپ کی بہترین بیچز میں ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ کی کلو پترا بیچ بھی شامل ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ترکی، سال 2021 میں سیاحت کے لئے روسی سیاحوں کے ترجیحی ممالک میں شامل ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روسی کمپنی یانڈیکس نے 'ٹریول ان رشیہ' میں تقریباً 10 ہزار افراد کی شرکت سے ایک سروے کیا۔سروے میں شہریوں کے 68 فیصد نے اس سال بھی ترکی کو سیاحت کے لئے پسندیدہ ترین ممالک  میں دکھایا ہے۔



متعللقہ خبریں