اخبارات کی جھلکیاں

27.01.21

1572041
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب سے خظاب کے دوران کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسین کی دستیابی مشکلات کا شکار ہے مگر ترکی میں ہمیں کوئی دقت نہیں اور جلد ہی ہمیں مزید پانچ کروڑ خوراکیں مل جائیں گی ۔

 

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق ،ترک وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت مشترکہ طور پر کورونا کے تدارک کے سلسلے میں تقویت استعداد  کے حامل ایک منصوبے  پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد وائرس کی نئی اقسام  کا پتہ لگانا اور کورونا کے خلاف  ترکی کے اقدامات کو فرغ دینا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قفقاز کے علاقے میں چھ ملکی تعاون کے پلیٹ فارم کے قیام کی کوششیں تیز کرتےہوئے دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی ترکی  آئیں گے۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  ترک وزارت دفاع نے بیان دیا ہےکہ   ہمارے عسکری مشیر  نیٹو کے عراق مشن کے تحت  عراقی فوج کی اعانت کے لیے بغداد روانہ ہو گئے ہیں۔

 

روزنامہ حریت  کے مطابق، استنبول ہوائی اڈہ اور ترکش ایئر لائنز  یورو کنٹرول کے  اعداد و شمار کے تحت ماہ رواں کے دوران یورپی فضائی آمدو رفت میں  نمایاں رہے، بتایا گیا ہے کہ  18 تا 24 جنوری کے درمیان ترکش ایئر لائنز کی  یومیہ 596 پروازوں کی آمدو رفت ممکن ہوئی  جبکہ  484  پروازوں کے اعتبار سے استنبول کا ہوائی اڈہ   یورپی ہوائی اڈوں کے درمیان سر فہرست رہا۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں