ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 07.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 07.01.2021

1559123
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 07.01.2021

*** روزنامہ اسٹار: " صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے فیتو کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے کل انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے  کے موضوعات دہشت گردی کے خلاف جدو جہد اور فوجی و دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم  کے دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہونے کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ اس وسیلے سے ترکی ، ترکی معارف وقف سمیت متعلقہ تمام اداروں کے ذریعے البانیہ کے ساتھ ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ کے واقعات سے متعلق بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ  ترکی نے امریکہ میں کانگریس پرمظاہرین کے دھاوے پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین سے اعتدال سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ترکی وزارت خارجہ کی طرف  سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم امریکہ میں کل کانگریس کی عمارت پر حملے کے اقدام تک پہنچنے والے داخلی  حالات پر تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

 

*** روزنامہ حریت: "ایرسین تاتار کی طرف سے اقوام متحدہ سے اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سے وسیع النظری کے ساتھ جزیرے میں مساوی خود مختاری اور دو حکومتی ماڈل پر مبنی تعاون فارمولے پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ہماری قابل تجدید انسٹالڈ پاور 49 ہزار 550 واٹ تک پہنچ گئی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کل سولر انرجی صنعتکاراور  انڈسٹری سوسائٹی کی طرف سے" سولر سربراہی اجلاس" کے زیرِ عنوان  منعقدہ  اجلاس سے خطاب کیا۔دونمیز نے کہا ہے کہ قابل تجدید انرجی کا سیکٹر  کورونا وائرس  وباء کے مرحلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلا ہے۔ ہماری قابل تجدید انسٹالڈ پاور کی صلاحیت 49 ہزار 550 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** " گذشتہ سال 2 لاکھ 42 ہزار سیاحوں نے انطالیہ کے دیمرے تاریخی کھنڈرات کی سیر کی" یہ سرخی ہے روزنامہ وطن کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ گذشتہ سال  2 لاکھ 42 ہزار 787 سیاحوں نے انطالیہ کی تحصیل دیمرے  کے عجائب گھر اور کھنڈرات کی سیر کی جس سے 56 لاکھ 5 ہزار 494 لیرا زرمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں