ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی طرف سے رمضانی پیکٹوں کی تقسیم

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی  نے القدس، بوسنیا اور ہرزیگووینا اور مولڈووا میں خوراک  کے پیکٹ  تقسیم کیے

2118719
ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی طرف سے رمضانی پیکٹوں کی تقسیم

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی  نے ماہ رمضان کے پروگراموں کے  دائرہ کار میں القدس، بوسنیا اور ہرزیگووینا اور مولڈووا میں خوراک  کے پیکٹ  تقسیم کیے ۔

TIKA کے تحریری بیان میں رمضان کے پروگراموں کے دائرہ کار میں ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان کے مطابق ایجنسی نے تمام نسلی گروہوں کی شرکت کے ساتھ بوسنیا کے  تریبنیا میں خوردنی اشیاء کے پیکٹ  تقسیم کیے اور افطاری کا  اہتمام کیا۔

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی اورفلسطینی وزارت برائے سماجی ترقی کی القدس صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے القدس  اور اس کے گردونواح میں مقیم 500 فلسطینی خاندانوں میں بنیادی ضروریات پر مشتمل خوراک کے پیکٹ  تقسیم کیے گئے۔

TİKA نے تقریباً 40 ہزار  آبادی کے حامل  اور  نصف کے  نیم خانہ بدوش طرز زندگی گزارنے والے  بدووی  طبقے سے تعلق رکھنے والے 250 ضرورت مند خاندانوں کو 5 ٹن  خوراک کے  پیکٹوں کی امداد فراہم کی۔

مولڈووا کے دارالحکومت چیسیناؤ میں تیکا  کی طرف سے  سے تیار کردہ  خوراک کے پیکٹوں کو ملک بھر میں  4 ہزار خاندانوں تک پہنچایا  جائیگا۔



متعللقہ خبریں