نشریاتی نیٹ ورک کا نیا رنگ ،،ٹی آر ٹی اسپینش کے سنگ

اس  فورم کے تحت  کل ٹی آر ٹی اسپینش ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم  کی متعارفی تقریب منعقد ہو گی  جس میں  اسپین، میکسیکو ،کولومبیا ،ارجنٹائن ،پیرو،وینیزویلا ،گوئٹے مالا ،ایکواڈور اور بولیویا سمیت  18 ممالک  کے نشریاتی اداروں کے اعلی حکام شریک ہونگے

2131911
نشریاتی نیٹ ورک کا نیا رنگ ،،ٹی آر ٹی اسپینش کے سنگ

ٹی آر ٹی اسپینیش نشریات کا آغاز  ہو رہا ہے۔

 ٹی آر ٹی کے مطابق،  عالمی نشریاتی سرگرمیوں  کا دائرہ وسیع کرنے  میں مصروف  ہمارا ادارہ  اب عالمی ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم میں ایک  نئی جدت کا اضافہ کر رہا ہے۔

 آج سے ادارہ  ہسپانوی زبان بولنے والے  ممالک کے  لیے ایک اہم  فورم  کی میزبانی کر رہا ہے ۔

 اس  فورم کے تحت  کل ٹی آر ٹی اسپینش ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم  کی متعارفی تقریب منعقد ہو گی  جس میں  اسپین، میکسیکو ،کولومبیا ،ارجنٹائن ،پیرو،وینیزویلا ،گوئٹے مالا ،ایکواڈور اور بولیویا سمیت  18 ممالک  کے نشریاتی اداروں کے اعلی حکام ،21 اخبار نویس ،16 سی ای اوز اور ترکیہ میں موجود 40 کے قریب لاطینی طلبا شرکت کریں گے۔

 اس فورم میں  اخبار ی نمائندوں  کے لیے اخبار نویسی کی ایک عالمی ورکشاپ کا بھی اہتمام ہوگا۔

 تعارفی پروگراموں کے بعد مختلف پینلز کا بھِی انعقاد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں