مشہور فرانسیسی اداکار پر جنسی زیادتی کا الزام ،گرفتاری پیش کردی

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ،اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں اُن کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی

2133758
مشہور فرانسیسی اداکار پر جنسی زیادتی کا الزام ،گرفتاری پیش کردی

فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ،اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں اُن کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

اداکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خود  گزشتہ پیر  کو پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ اداکار پر 2021 میں فلم کی  عکسبندی  کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جیرارڈ ڈیپارڈیو  سے  اس سے قبل بھی کئی جنسی زیادتیوں اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے۔

انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔



متعللقہ خبریں