ٹی آر ٹی ورلڈ کی دستاویزی فلم کےلیے طلائی تمغہ

ٹی آر ٹی ورلڈ نے  کینیا میں ماحولیاتی تغیر اور خشک سالی  پر مبنی اس دستاویزی فلم میں اس صورتحال کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے جسے  آف دی گِرِڈ  دستاویزی فلموں کے نیو یارک میں منعقدہ ایک میلے کے دوران طلائی تمغہ دیا گیا

2129255
ٹی آر ٹی ورلڈ کی دستاویزی فلم کےلیے طلائی تمغہ

ٹی آر ٹی  ورلڈ کو آف دی گِرڈ دستاویزی فلموں کے سلسلے میں امریکہ سے طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے ۔

ایک دستاویزی فلم میں کینیا میں  پانی کی کمیابی،تپتے موسم میں بنجر زرعی ارا ضیوں اور لاکھوں لوگوں کی فاقہ کشی کو بیان کیا گیا ہے  جہاں مقامی آبادی  خشک دریاوں اور  زرعی اجناس کی کمیابی کے خلاف  زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی ورلڈ نے  کینیا میں ماحولیاتی تغیر اور خشک سالی  پر مبنی  دستاویزی فلم میں اس صورتحال کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے جسے  آف دی گِرِڈ  دستاویزی فلموں کے نیو یارک میں منعقدہ ایک میلے کے دوران طلائی تمغہ دیا گیا ۔

 ٹی آر ٹی ورلڈ کی ٹیم نےکینیا  فائٹنگ فور واٹر" نامی اس دستاویزی فلم کی تیاری کےلیے کینیا کے ویران و بنجر علاقوں کا دورہ کیا ۔

نیو یارک میلے میں 6 عشروں سے تمام براعظموں اور وہاں  ہر قسم کے حالات پر مبنی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے جس کا انعقاد ہر سال  ہوتا ہے  جن میں  کامیاب ہونے والی دستاویزی فلموں کو طلائی، نقرئی اور کانسی کے تمغے دیے جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں