استنبول اتاترک مرکز ثقافت نے بین الاقوامی براوو ایوارڈ جیت لیا

روسی دارالحکومت ماسکو کے بولشوئی تھیٹر میں چھٹے بین الاقوامی براوو پروفیشنل میوزک ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی

2117857
استنبول اتاترک مرکز ثقافت نے  بین الاقوامی براوو ایوارڈ جیت لیا

استنبول کی  پہچان عمارتوں میں سے ایک اتاترک مرکزِ ثقافت نے  روس میں "سال کے کنسرٹ اور تھیٹر  مرکز" کا درجہ حاصل کرتے ہوئے  بین الاقوامی "براوو" ایوارڈ  حاصل کیا ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو کے بولشوئی تھیٹر میں چھٹے بین الاقوامی براوو پروفیشنل میوزک ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

بہت سے مقامی اور غیر ملکی فنکاروں کے ساتھ ساتھ حکام اور ماسکو میں ترکیہ کے سفیر تانجو بلگیچ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب میں سربیا، متحدہ عرب امارات، برازیل، چین، بیلاروس، بھارت، ایران، جنوبی افریقہ اور مصر کے علاوہ روس کے اویپرا اور بیلے فنکاروں نے ایوارڈز  وصول کیے۔

تعمیر نو کی بدولت ایک یادگار  شہکار کی حیثیت حاصل کرنے والے استنبول مرکزِ ثقافت  کو "سال کے کنسرٹ اور تھیٹر  مرکز" ایوارڈ کا مستحق قرار دیا  گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں اس مرکز  کی عالمی معیار کی خصوصیات کا  مظاہرہ والی  ایک ویڈیو کلپ  دکھائی گئی۔

پروفیشنل براوو ایوارڈ ترک سفیر بلگچ نے وصول کیا۔

ترکیہ کی فنکارانہ خصوصیات پر اپنی مہر ثبت کرنے والے  استنبول مرکز ثقافت کی تجدید  کے بعد اسے  29 اکتوبر 2021 کو اپنے نئے چہرے کے ساتھ شائقینِ فنون  کی خدمات کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں