اسرائیل کی غلط معلومات کا پردہ چاک کرنے میں ٹی آر ٹی کا کردار نمایاں ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

ہم ہر موقع پر اسرائیل کے قتل عام، جنگی جرائم اور نسل کشی کو عالمی برادری کے ایجنڈے پر لائیں گے

2113911
اسرائیل کی غلط معلومات کا پردہ چاک کرنے میں ٹی آر ٹی کا کردار نمایاں ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

ایوان ِصدر کے محکمہ اطلاعات کے  ڈائریکٹر فخر الدین التون نے کہا کہ ترکیہ  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) غزہ میں اسرائیل کی غلط معلومات پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف حقائق کو منظر عام پر لانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

فخر الدین التون نے ایک ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا۔

غزہ حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی غلط معلومات پر مبنی سرگرمیوں پر رد عمل دکھاتے ہوئے التون نے کہا:"ہم ہر موقع پر اسرائیل کے قتل عام، جنگی جرائم اور نسل کشی کو عالمی برادری کے ایجنڈے پر لائیں گے اور ہم اسرائیل کی مجرمانہ کارستانیوں  کی وضاحت کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔"

مغربی میڈیا پر اسرائیل کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے التون نے کہا، "ہم نے اسرائیل کی طرف سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں اور معلومات کو بے نقاب کیا۔ ہم نے فلسطین کے خصوصی بلیٹن کے ذریعے اسرائیل کی تقریباً 200 سنگین غلط معلومات کی کوششوں کا انکشاف کیا ہے اور درست معلومات کو عالمی رائے عامہ تک پہنچایاہے۔ اسرائیل کے بارے میں ہم نے جتنے بھی جھوٹوں  کا انکشاف کیا یہ  عالمی  رائے عامہ میں سامنے آیا اور اسرائیل کے مقدمے کی کارروائی کا حوالہ بنا۔ اس کے علاوہ بہت سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اداروں کو  جو اسرائیل کے زیر اثر تھے اور اس کا مشن شروع کر رکھا تھا  اپنی پالیسیوں دوبارہ سے نظر ثانی کرنا پڑی۔"

التون نے غزہ والوں کی آواز بننے کے لیے TRT کے کام  کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اس عمل میں، انادولو  ایجنسی (AA) اور حقائق کا انکشاف کرنےاور انہیں عالمی رائے عامہ کے ایجنڈے پر لانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔"

جناب آلتون نے کہا کہ "ہم حقیقت کو زندگی کے  مرکزی مقام   میں جگہ دینے والی ایک تہذیب  سے تعلق رکھتے ہیں۔ لہذا  ہم حقائق کے نظریے اور اس کا پرچار  کرنے کی کوششوں  کو جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں