فضائی راستے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی

انطالیہ تاریخی اور قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سمندر، ریت اور سورج کے ساتھ بحیرہ روم کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے

1751221
فضائی راستے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بتایا گیا ہے کہ اس سال فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گورنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انطالیہ جو کہ اپنی تاریخی اور قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سمندر، ریت اور سورج کے ساتھ بحیرہ روم کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے، آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ویکسینیشن اسٹڈیز، سیف ٹورازم سرٹیفیکیشن اور سہولیات میں وبائی امراض کے سخت اقدامات انطالیہ میں ثمر آور ہیں، گزشتہ سال تقریباً 3.5 ملین سیاحوں نے انطالیہ میں چھٹیاں گزاری تھیں۔

"یکم جنوری سے 21 دسمبر 2021 کے درمیان ہوائی راستے سے شہر آنے والے سیاحوں کی تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 164 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ملین 2 ہزار 217 تک پہنچ گئی ۔ امسال انطالیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک میں روس پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد یوکرین، جرمنی اور پولینڈ کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں