مارٹن گریفیتھس کا دورہ حاتائے،شامی مہاجرین کی امداد پر اظہار تشکر

ترک مہمان نوازی پر نائب سیکریٹری جنرل مارٹن گریفیتھس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  آپ محض مقامی لوگوں کے ہی نہیں بلکہ شامی مہاجرین کے بھی گورنر ہیں جن کے لیے انسانی امداد کی  فراہمی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں

1701561
مارٹن گریفیتھس کا دورہ حاتائے،شامی مہاجرین کی امداد پر اظہار تشکر

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے نائب سیکریٹری جنرل مارٹن گرفیتھس نے ضلع حاتائے کے گورنر رحمی دوعان سے ملاقات کی ہے ۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق،گریفیتھس نے  گورنر سے کچھ دیر بات چیت کی جس میں  گورنر نے کہا کہ  اس ہزاروں سالہ تیرہ تہذیبوں کے گہوارے اور تین آفاقی مذاہب کے حامل شہر حاتائے میں ہم جناب گریفیتھس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترک مہمان نوازی پر گریفیتھس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  آپ محض مقامی لوگوں کے ہی نہیں بلکہ شامی مہاجرین کے بھی گورنر ہیں جن کے لیے انسانی امداد کی  فراہمی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں