روسی وفد ترکی آ رہا ہے

ترکی کے ساتھ پروازوں کی بحالی  سے قبل صورتحال کے جائزے کے لئے روسی وفد ترکی آ رہا ہے

1659162
روسی وفد ترکی آ رہا ہے

ترکی کے ساتھ پروازوں کی بحالی  سے قبل صورتحال کے جائزے کے لئے روسی وفد ترکی آ رہا ہے۔

'روس انسانی صحت و صارف حقوق سروس'  کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "روس اور ترکی کے درمیان اس سے قبل طے پانے والے سمجھوتوں کے دائرہ کار میں رواں ہفتے کے وسط میں روسی وفد ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزے کے لئے ملک کا دورہ کرے گا"۔

بیان کے مطابق جائزہ رپورٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترکی کے ساتھ پروازوں کی بحالی اور ٹوئرازم سروس کے آغاز سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جائزہ ٹیم ، روس انسانی صحت و صارف حقوق سروس اور اس سے منسلک سائنسی اداروں ، رشئین ٹوئر ازم ایجنسی اور روس وزارت دفاع سے متعلقہ اداروں کے ماہرین پر مشتمل ہو گی۔

واضح رہے کہ روس نے ترکی کے ساتھ معمول کی اور چارٹر پروازوں کو 15 اپریل سے یکم جون تک کے دوران کھُلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد ازاں اس مدت کو  21 جون تک بڑھا دیا تھا



متعللقہ خبریں