"عید الفطر کا تہوار" صدر کا تہنیتی پیغام

صدر ایردوان نے عالم اسلام  اور ترک  قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ انشااللہ کورونا پر قابو پا لینے کی خوشی میں ہم عید کے بعد حالات زندگی کو جزوی طور پر معمول پر لے آئیں گے

1638340
"عید الفطر کا تہوار" صدر کا تہنیتی پیغام

 صدر رجب طیب ایردوان  نے عالم اسلام  اور ترک  قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انشااللہ کورونا پر قابو پا لینے کی خوشی میں ہم عید کے بعد  حالات زندگی کو جزوی طور پر معمول پر لے آئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین  اور دیگر حفاظتی اقدامات سے ہم اس وبا کے خلاف سفر بستہ ہیں ،یہ ایک مشکل دور ہے مگر ہم  اس سے نمٹنے کےلیے احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

 صدر نے مزید کہا کہ  خطے میں رونما ہونے والے تمام واقعات و حادثات ترکی کی ترقی اور اس کو اپنے اہداف  سے دور رکھنے کی  کوشش ہیں جن سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے،میں وطن عزیز کے خلاف کینہ  رکھنے والوں کو قوم کے حوالے کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں