ترکی: روسی سیاحوں کا پہلا قافلہ ضلع مُولا پہنچ گیا

روس سے سال کا پہلا سیاحتی قافلہ بودرم ائیر پورٹ پہنچ گیا، واٹر سلیوٹ کے ساتھ سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا

1619661
ترکی: روسی سیاحوں کا پہلا قافلہ ضلع مُولا پہنچ گیا

ترکی کے ضلع مُولا  میں روس سے سال کا پہلا سیاحتی قافلہ بودرم ائیر پورٹ پہنچ گیاہے ۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے 212 مسافروں کے ساتھ آزور ائیر لائنز  کا طیارہ کل میلاس بودرم ائیر پورٹ پر اترا۔

اس سیزن میں پہلی دفعہ قافلے کی شکل میں آنے کی وجہ سےرن وے کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے روسی سیاحوں کے لئے واٹر سلیوٹ مظاہرہ کیا۔

ائر پورٹ پر ضروری کاروائی  کے بعد سیاح تحصیل بودرم روانہ ہو گئے۔

TAVمیلاس۔بودرم کے ڈائریکٹر جنرل اجلال کھایا اوعلو نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیزن کی پہلی بیرونی پرواز کا خیر مقدم کر کے ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم حفاظتی تدابیر کی حامل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ رواں سال بیرونی پروازوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔



متعللقہ خبریں