امریکہ: چاند کا پتھر اوول آفس میں پہنچ گیا

اوول آفس سے ٹرمپ دور کے آثار مٹ رہے ہیں، صدر بائڈن نے اوول آفس کو چاند کے پتھر سے آراستہ کر لیا

1569960
امریکہ: چاند کا پتھر اوول آفس میں پہنچ گیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے آثار مٹ رہے ہیں اور وائٹ ہاوس کی تزئین و آرائش  نئے صدر جو بائڈن کے ذوق کے مطابق ہو رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق بائڈن نے اوول آفس کو چاند کے پتھر سے آراستہ کیا  ہے۔ یہ پتھر 1972 میں اپالو 17 کے ذریعے زمین پر لایا گیا تھا۔

پتھر کا وزن 333 گرام ہے اور اسے ناسا کے جوسن خلائی مرکز سے ادھار لیا گیا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر بائڈن نے اس پتھر کو گذشتہ نسلوں کے عزم اور کامیابیوں  کی یاد تازہ رکھنے کے لئے اوول آفس میں رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں