ملیئے عمران خان کے ہم شکل شاہ حسین سے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں موجود عمران خان سے مشابہہ شخص سوات کا رہائشی شاہ حسین ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور خشک میوہ جات کا کام کرتا  ہے

1569055
ملیئے عمران خان کے ہم شکل شاہ حسین سے

گزشتہ دنوں سیالکوٹ کی سڑکوں رکشوں میں سفر کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں موجود عمران خان سے مشابہہ شخص سوات کا رہائشی شاہ حسین ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور خشک میوہ جات کا کام کرتا  ہے۔
شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں
شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شاہ حسین کی ویڈیو پر لوگ تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ  یہ شخص راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔

 ویڈیو دیکھئے:

https://www.youtube.com/watch?v=sZeavtfCsOI



متعللقہ خبریں