ہم نے ترکی۔ صومالیہ بین الحکومتی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں: صدر محمود

ہمیں، ترک حکومت پر اعتماد ہے اور بحیثیت ساجھے دار ہم ترک فرموں پر اعتبار کرتے ہیں: صدر حسن شیخ محمود

1852026
ہم نے ترکی۔ صومالیہ بین الحکومتی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں: صدر محمود

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کے معاملے میں ہم نے ترکی۔ صومالیہ  بین الحکومتی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔

صدر حسن شیخ محمود ، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر،  3 تا 5 جولائی تک ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ترکی میں مصروفیات کے دوران صدر محمود نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ ہمارے ترکی کے ساتھ تعلقات کا آغاز دورِ عثمانی سے ہوا اور یہ تعلقات 2011 میں صدر ایردوان کے دورہ صومالیہ سے دوبارہ تازہ ہو گئے ہیں۔

مذکورہ دورے  کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ دورہ، صومالیہ کے لئے دنیا کی طرف کھُلنے کا وسیلہ بنا ہے۔ اس دورے کے بعد سے ترکی، حکومت کی تعمیر کے حوالے سے، انسانی حوالے سے، سلامتی ،  دفاعی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے مشکل ترین ادوار میں ہمارا ساتھ دیتا چلا آ رہا ہے۔ نتیجتاً یہ عظیم ملک اور اس کے عوام ہمارے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں"۔

صومالیہ کے ہائیڈروکاربن ذخائر سے متعلق سوال کے جواب میں صدر محمود نے کہا ہے کہ اس وقت اگرچہ صومالیہ کے ہائیڈروکاربن وسائل کے بارے میں  بہت اچھا ڈیٹا موجود ہے لیکن یہ ڈیٹا ناکافی ہے۔ صومالیہ افریقہ بھر میں سب سے طویل ساحلی پٹّی رکھتا ہے، ملک کے تمام علاقوں میں تاحال تحقیق نہیں کی گئی۔

ہائیدرو کاربن کے بارے میں ترکی کے ساتھ  تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی، ٹیکنالوجی، معلومات اور  تکنیک کے اعتبار سے بہت ترقی یافتہ ملک ہے۔ ہائیڈروکاربن  کے معاملے میں مل کر کام کرنے  کے بارے میں ترکی اور صومالیہ کے درمیان مذاکراتی سلسلہ جاری ہے۔ یہ شعبہ ہمارے لئے ایک ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں، ترک حکومت پر اعتماد ہے اور بحیثیت ساجھے دار ہم ترک فرموں پر اعتبار کرتے ہیں۔ ہم نے ہائیڈروکاربن  کے موضوع پر بین الاحکومتی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ اس وقت ہم ابتدائی مراحل میں ہیں اور   مل کر قدم بڑھا رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ جیو سسمک تحقیقات کے نتیجے میں صومالیہ میں کم از کم 30 بلین بیرل پیٹرول اور قدرتی گیس  ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں