صدر بائیڈن نے بھی اسرائیل،یوکرین اور تائیوان کےلیے امداد کی منظوری دے دی

وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران بائیڈن نے  بتایا کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد میں نے بھی اس پیکیج پر دستخط کر دیئے ہیں

2131757
صدر بائیڈن نے بھی اسرائیل،یوکرین اور تائیوان کےلیے امداد کی منظوری دے دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے  95 ارب ڈالرز کی بیرونی امداد کو منظوری دے دی ۔

 وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران بائیڈن نے  بتایا کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد میں نے بھی اس پیکیج پر دستخط کر دیئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ  ہماری ترجیح یوکرین کو فوری امداد فراہم کرنا ہے، امریکہ  ایک مضبوط ملک ہے جو کہ یوکرین ،اسرائیل اور تائیوان کو امداد فراہم کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی اموات کے باوجود امریکہ اسرائیل کو 26 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے ۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم یہ امداد تل ابیب کو تہران سے مجفوظ رکھنے کےلیے دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں