امریکہ: پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فراہم کئے جائیں گے

پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

2131903
امریکہ: پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فراہم کئے جائیں گے

امریکہ نے، پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں (AARGM-ER) کی فروخت کی، منظوری دے دی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دو یورپی ممالک پولینڈ اور ہالینڈ کے لئے جدید کروز میزائلوں  کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے"۔

بیان کے مطابق پولینڈ نے 1،2 بلین ڈالر مالیت کے 360 اینٹی راڈار میزائلوں اور میزائل پروگرام کا اور ہالینڈ نے 700 ملین مالیت کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے یورپی ممالک جو میزائل خریدنا چاہتے ہیں وہ جنگی شرائط میں استعمال شدہ AGM-88 HARM  اینٹی راڈار  میزائلوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔



متعللقہ خبریں