خلا میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قرارداد روس نے ویٹو کردی

15 رکنی سلامتی کونسل میں امریکہ اور جاپان کی طرف سے پیش کردہ  قرارداد کو 13 ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ چین نے  رائے دہی  میں حصہ نہیں لیا

2131976
خلا میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قرارداد روس نے ویٹو کردی

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی۔

خبر کے مطابق، 15 رکنی  سلامتی کونسل میں امریکہ اور جاپان نے خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف قرار داد پیش کی جسے روس نے ویٹو کر دی۔

قرار داد کے حق میں 13 ووٹ آئے  جبکہ چین نے  رائے دہی  میں حصہ نہیں لیا۔

روس کا مؤقف ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کا مناسب پلیٹ فارم نہیں  ہے ،روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی  نیبین زیا نے کہا کہ  یہ امریکہ  اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے ۔

روسی سفیر نے سوال اٹھایاکہ امریکہ اور جاپان کی اس قرارداد کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟انہیں 57 سال بعد2024 میں پابندی کی توثیق کا خیال کیوں آیا؟

انہوں نے کہا کہ  روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔

واضح رہے کہ امر یکہ نے الزام لگا یا تھا کہ روس مصنوعی سیارہ شکن ایٹمی ہتھیار بنا رہا جنہیں خلا میں بھیجا جا سکے گا  جس کی روس نے تردید کی تھی۔ 

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کے خلاف ہے۔

 



متعللقہ خبریں