ہم، ترکی کے اندیشوں کو مدّنظر رکھنے پر مجبور ہیں: ژینز اسٹالٹن برگ

ہم، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت سے متعلق، ترکی کے اندیشوں کو مدّنظر رکھنے پر مجبور ہیں: ژینز اسٹالٹن برگ

1848745
ہم، ترکی کے اندیشوں کو مدّنظر رکھنے پر مجبور ہیں: ژینز اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت سے متعلق، ترکی کے اندیشوں کو مدّنظر رکھنے پر مجبور ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے کل اسپین کے شہر میڈرڈ میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

اسٹالٹن برگ  نے کہا ہے کہ انہوں نے کل صدر ایردوان کے ساتھ، نیٹو رکنیت کے لئے، سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں کل متوقع چہار فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ایردوان فن لینڈ کی صدر ساولی نینستو اور سویڈن کی وزیر اعظم ماگڈالینا اینڈرسن  کے ساتھ میڈرڈ میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد فن لینڈ اور سویڈن کے معاملے میں پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "میں آپ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کر سکتا لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ہم معاملے میں پیش رفت  کے لئے فعال شکل میں کام کر رہے ہیں۔ نیٹو رکنیت کے لئے فن لینڈ اور سویڈن کی درخواست ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ یہ رکنیت ،نیٹو کو تقویت دے گی اور یورپ۔اٹلانٹک علاقے کے استحکام میں کردار ادا کرے گی۔ یعنی ہمارا مقصد اس کام کو آگے بڑھانا ہے"۔

ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن  کی نیٹو رکنیت کے بارے میں ہم بھاری کاروائیاں کر رہے ہیں  لیکن اس معاملے میں ترکی کے اندیشوں کو بھی مدّنظر رکھنے پر مجبور ہیں۔



متعللقہ خبریں