مانکی پاکس کے 48 ممالک میں پھیلاو پر ڈبلیو ایچ او کا اجلاس

نائجیریا میں مانکی پوکس  کا وائرس زیادہ تر خواتین میں دیکھا گیا

1847711
مانکی پاکس کے 48 ممالک میں  پھیلاو پر ڈبلیو ایچ او کا  اجلاس

عالمی صحت کے ادارے نے  گزشتہ ماہ سے ابتک     وقوع  پذیر ہونے والے مانکی  پاکس  وائرس   کو عالمی سطح پر    ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پہلا اجلاس  منعقد کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی ہنگامی حالات  کمیٹی آنے والے دنوں میں بین الاقوامی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے زمرے میں مانکی پوکس کی وبا کی تشخیص کے لیے اپنی سفارشات ڈبلیو ایچ او انتظامیہ کو پہنچائے گی۔

اجلاس کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبریئس نے کہا کہ افریقی ممالک سمیت 48 ممالک میں 3,200 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا ہے اور 2022 کے آغاز سے اب تک وسطی افریقہ میں وائرس کی وجہ سے 70 کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نائجیریا میں مانکی پوکس  کا وائرس زیادہ تر خواتین میں دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے یا ددہانی کرائی ہے کہ  اس وائرس  کے موذی مرض  نہ ہونےوالے متعدد ممالک میں بھی اس کی نشاندہی ہوئی ہے، اس وائرس کے  کس طریقے سے پھیلنے کا تعین کرنا  کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت    کی  حالات  کمیٹی  مانکی پوکس کے خطرات کی  سطح کا جائزہ لینے کے لیے  آئندہ کے ایام میں دوبارہ  اجلاس منعقد کرےگی۔



متعللقہ خبریں