ایکو واس کا ہنگامی اجلاس،برکینا فاسو پر پابندیاں لگنے کا امکان

مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکو واس برکینا فاسو میں چوبیس جنوری کو ہوئی بغاوت کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے

1769380
ایکو واس کا ہنگامی اجلاس،برکینا فاسو پر پابندیاں لگنے کا امکان

مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکو واس برکینا فاسو میں چوبیس جنوری کو ہوئی بغاوت کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

ایکو واس کے مطابق، برکینا فاسو کی صورت حال کے بعد کل رکن ممالک یکجا ہونگے۔

تنظیم نے اس بغاوت کی مذمت کی  جس کے بعد صدر راخ کابورہ  نے استعفی دے دیا تھا۔

اس سے پیشتر  فوجی بغاوت سے متاثرہ مالی اور گینی  کے بعد امکان ہے کہ برکینا فاسو پر بھی پابندیاں لگیں گی ۔

واضح رہے کہ  برکینا فاسو میں ایک فوجی جتھے نے چوبیس جنوری کو اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ایم پی ایس آر نامی گروپ کے لیڈرپال ہنری سان ڈاوگو نے ملکی نظام سنبھال لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں