روس نے 10 ہزار فوجیوں کی شرکت سے مشقیں شروع کر دیں

روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب 10 ہزار سے زائد فوجیوں کی شرکت سے مشقیں شروع کر دیں

1761955
روس نے 10 ہزار فوجیوں کی شرکت سے مشقیں شروع کر دیں

روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب 10 ہزار سے زائد فوجیوں کی شرکت سے مشقیں شروع کر دی ہیں۔

روس وزارت دفاع سے منسلک جنوبی فوجی زون سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق فوجی مشقیں ملک کے جنوبی تعلیمی مراکز میں کی جا رہی ہیں۔ مشقوں میں رائفل بٹالین کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود اور کیسپین بحری بیڑوں سے فوجی یونٹیں بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مشقیں، 10 ہزار سے زائد فوجیوں کی شرکت سے اور وولگوگراڈ، آسٹراہان، سٹاوروپول، روسٹوف اور کراسنوڈار کے علاقوں میں کی جائیں گی۔ مشقوں میں اسٹریٹجی گروپ اور فوجی نئے اسٹریٹجک آپریشن طریقوں میں مہارت حاصل کریں گے"۔

واضح رہے کہ کل، روس اور نیٹو کے درمیان یوکرائن کے موضوع پر بیلجئِم  کے دارالحکومت برسلز میں ایک اجلاس ہوا تھا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نیٹو سے، روس کی پیش کردہ سکیورٹی تجاویز کے، حتمی جواب کے منتظر ہیں۔

 


ٹیگز: #مشقیں , #روس

متعللقہ خبریں