سوڈان میں مظاہرے،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

بتایا گیا ہے کہ گولياں ان جمہوریت نواز عام شہریوں پر چلائی گئیں جو اکتوبر میں عوامی حکومت ختم کرنے والی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے

1733596
سوڈان میں مظاہرے،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

سوڈان کی فوجی حکومت نے قطر میں قائم عربی زبان کے ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کے مقامی بیورو چیف المسیلمی الکبلاشی کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ حفاظتی اہلکاروں نے خرطوم میں بیورو چیف کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی جب فوجی حکومت نے  گزشتہ روزتیرہ نومبر کو سویلین مظاہرین پر گولیاں چلا کر کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور کئی دوسروں کو زخمی کر دیا تھا۔

گولياں ان جمہوریت نواز عام شہریوں پر چلائی گئیں جو اکتوبر میں عوامی حکومت ختم کرنے والی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے۔

یہ ہلاکتیں خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں ہوئیں جن میں چار کو گولیاں لگی تھیں اور ایک کو آنسو گیس کا  گولہ لگا تھا۔



متعللقہ خبریں