امریکہ میں ایڈا طوفان سے اموات کی تعداد 63 تک جا پہنچی

29 اگست  سے ابتک مؤثر ہونے والے ایڈا طوفان نے امریکہ کے شما ل مشرقی علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے

1702492
امریکہ میں ایڈا طوفان سے اموات کی تعداد 63 تک جا پہنچی

متحدہ امریکہ  میں اپنے  اثرات کو جاری رکھنے والے ایڈا  طوفان  کے باعث  ہلاکتوں کی تعداد 63 تک  جا پہنچی ہے۔

29 اگست  سے ابتک مؤثر ہونے والے ایڈا طوفان نے امریکہ کے شما ل مشرقی علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

241 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار   پکڑنے والے طوفان نے لوزیانہ کے ساحلوں کو اپنے زیر اثر لیابعد ازاں  نیو یارک، نیو جرسی اور پنسلووینیا   کے ایک علاقے کو متاثر کیا۔

لوزیانہ  اور مسسی پی  میں  پھنس کر محصور  رہنے  والوں کی نقل مکانی کا عمل جاری ہے تو دس لاکھ سے زائد مکینوں کو بجلی ترسیل منقطع ہے جو کہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

نیو یارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت تا حال برقرار ہے۔

دریں اثنا صدر جو بائڈن نے لوزیانہ میں آفت زدگان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا نقصان کا ازالہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں