مالی: فوجی کانوائے پر حملہ، 11 فوجی ہلاک
بونی کے مقام پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ فوجی کانوائے کو ہدف بنایا گیا، حملے میں 11 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
1694566
مالی کے علاقے موپی میں بم حملے کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق موپی میں بونی کے مقام پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ فوجی کانوائے کو ہدف بنایا گیا۔
حملے میں 11 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ساحل میں 3 ممالک کی سرحد کے طور پر پہچانے جانے والے ممالک برکینا فاسو، مالی اور نائجر حالیہ سالوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک گروپوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
سال 2013 سے مالی میں غیر ملکی فورسز کی تعیناتی کے باوجود دہشت گرد تنظیموں کے حملے جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے