کینیڈا میں 84 سال کے بعد درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

کینیڈا کی تاریخ میں اس سے قبل  جولائی 1937 میں  45 سینٹی گریڈ    درجہ حرارت ریکارڈ ہو اتھا

1665903
کینیڈا میں 84 سال کے بعد درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

کینیڈا  کے مغربی   علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لینے والی مربوط ہوائیں  ملک میں گزشتہ 84 برسوں کے گرم ترین   موسم گرما   کا موجب بنی ہیں۔

کینیڈ ین  محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق  برٹش کولمبیا ر یاست میں  کل  بعد از دوپہر درجہ حرارت   46.1 سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیاگیا ، جو کہ ملک میں ابتک ریکارڈ کردہ   بلند ترین  درجہ حرارت ہے۔

کینیڈا کی تاریخ میں اس سے قبل  جولائی 1937 میں  45 سینٹی گریڈ    درجہ حرارت ریکارڈ ہو اتھا۔

دریں اثنا برٹش کولمبیا کی وادی پمبرٹون  میں شدید گرمی   سے برفانی ٹیلے  توقع سے کہیں زیادہ سرعت سے پگھلنے شروع ہو گئے ہیں ، جس بنا پر دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد  مکانات  کو خالی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وزارت ماحولیات   کے  ماہرِ موسمیات   ڈیریک لی  نے سی بی سی ٹیلی ویژن سے  انٹرویو میں  بتایا ہے کہ آج سے درجہ حرارت مزید  بڑھے گا اور بعض مقامات  پر  اس کے  50 سینٹی گریڈ  تک جانے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب برٹش کولمبیا  کےشہر میٹروپول میں  شدید گرمی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے  کولڈ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں