جی۔ 7 ممالک کا کورونا ویکسین عطیے کا اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

متعدد ممالک میں اسوقت  کورونا کیسسز میں  اضافے سے دو چار ہیں  جس کی وجہ  ویکسین کی عدم موجودگی ہے، گیبرے سوس

1657419
جی۔ 7 ممالک کا کورونا ویکسین عطیے کا اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل  تیدروس  ادہانوم  گیبرے سوس  نے جی۔ 7 ممالک  کی جانب سے احتیاج مند ممالک کو 870 ملین کورونا ویکسین مہیا کیے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا  ہے تو اس مقدار کے ناکافی ہونے کا بھی کہا ہے۔

عالمی ادار ہ صحت نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ جی۔7 ممالک عالمی ویکسین پروگرام  کوویکس   کے لیے براہ راست 870 ملین خوراکوں کا عطیہ دیں گے  جن کا کم کم ازکم نصف رواں سال کے اختتام تک جبکہ باقی ماندہ 2022 میں  فراہم کیا جائیگا۔

اس ضمن میں اظہارِ خیال کرنے والے  ادہانوم گیبرے سوس کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں اسوقت  کورونا کیسسز میں  اضافے سے دو چار ہیں  جس کی وجہ  ویکسین کی عدم موجودگی ہے۔  ہم سب زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن یہ ایک جنگ انصاف پر مبنی نہیں، کئی ممالک وبا کے ابتدائی اثرات سے بمشکل نجات پا سکے ہیں۔

جی۔7 ممالک کا عطیہ دینے کا فیصلہ ان کی سخاوت کا مظہر ہے  البتہ ہمیں اس سے بھی کہیں زیادہ  مقدار  کی ضرورت لا حق ہیں، جن تک  فی الفور حصول لازمی ہے۔

 



متعللقہ خبریں