تارکین وطن ملک بدر ہونگے:کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا

1653744
تارکین وطن ملک بدر ہونگے:کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔ 

انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ۔

ہیرس اور جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے،ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا  جبکہ ہمیں اپنی عوام  کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں  نقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی ۔

کملا ہیرس نے بھی اس موقع پر  کہا کہ میرا یہ دورہ گوئٹے مالا  کے ساتھ غیر قانونی ہجرت، تشدد اور بد عنوانی جیسے موضوعات پر غور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی طریقوں سے امریکہ آنے والے گوئٹ مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں