انڈونیشیا، موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں
سیلاب سے 1380 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کا عمل جاری
1587217
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آنے والے سیلاب سے 1380 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
جکارتہ آفات ایجنسی کے صدر سبودو کرنی آنتو کا کہنا ہے کہ کل رات سے ابتک جاری موسلا دھار بارشوں سے جکارتہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب پیدا ہوا۔
کرنی آنتو نے بتایا کہ سیلاب سے 1380 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات و جیو فزکس نے خبردار کیا ہے کہ جکارتہ۔ بوگور، بیقاسی ، تانگے رانگ اور دیپوک شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے