نائیجیریا: اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 26 طلبہ اور 4 اساتذہ اغوا

نائیجیریا میں ایک اسکول پر مسلح افراد کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 26 طالبعلموں اور 4 اساتذہ کو اغوا کر لیا گیا

1585429
نائیجیریا: اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 26 طلبہ اور 4 اساتذہ اغوا

نائیجیریا کے صوبے نیگر کے علاقے کاگارا میں ایک اقامتی اسکول پر مسلح افراد کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 26 طالبعلموں اور 4 اساتذہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

کاگارا گورنمنٹ سائنس کالج  کے حکام میں سے ابوبکر بابا عمر  نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نےصبح کے وقت اسکول پر حملہ کیا۔

بابا عمر نے کہا ہے کہ  ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کے  26 طالبعلموں اور  4 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔  حملے کے وقت کثیر تعداد میں طالبعلم فرار ہو کر حملہ آوروں سے محفوظ رہنے  میں کامیاب ہو گئے ہیں  ۔ سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

حملے میں بچ جانے والے طلبہ میں سے محمد عبداللہی نے کہا ہے کہ مسلح افراد فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے اور انہوں نے ہم پر تشدد کیا۔

عبداللہی نےمغوی طلبہ کی فوری بازیابی کی تمّنا بھی ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں