چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ سمیت 28 اہم شخصیات پر پابندی لگا دی

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے 28 افراد پر پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں وہ کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے

1568564
چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ سمیت 28 اہم شخصیات پر پابندی لگا دی

چین نے سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے 28 افراد پر پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں وہ کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے چین کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کی اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے چینی عوام میں اشتعال پھیلا اور چین امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا شکار افراد اور ان کے اہلخانہ پر چین، ہانگ کانگ اور مکاو میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ان افراد میں سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سرفہرست ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد مشیر بھی اس میں شامل ہیں



متعللقہ خبریں