امریکہ:آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور

امریکی  کانگریس میں منظور کی گئی قرارداد میں نائب صدر  مائیک پینس کو کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیں

1562767
امریکہ:آئین کی 25 ویں ترمیم  کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کرلی ہے۔

خبر کے مطابق، امریکی  کانگریس میں منظور کی گئی قرارداد میں نائب صدر  مائیک پینس کو کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیں۔

دوسری جانب نائب صدر  نے ٹرمپ کو ہٹانے کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

کانگریس میں اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری سے چند گھنٹوں قبل اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں مائیک پینس نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارتی مدت کے اختتام میں صرف 8 دن باقی ہیں، ایسے وقت میں اس طرح کی کارروائی کسی طرح ہمارے قومی مفاد اور آئین سے ہم آہنگ نہیں کیونکہ جس آئینی ترمیم کے تحت کارروائی کی بات کی جارہی ہے وہ سزا دینے کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی ۔

امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت اگر صدر  کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو نائب صدر سمیت کابینہ اکثریت کے تحت صدر کو ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے اور اس کے بعد نائب صدر ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں