خلاء باز دنیا میں واپس لوٹ آئے

خلاء باز دنیا میں واپس لوٹ آئے۔۔۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تین خلاء باز دنیا واپس لوٹ آئے ہیں۔ ناسا کی طرف سے ایکسپیڈیشن 48 کے کمانڈر جیف ولئیمز، سویوز کے کمانڈر الیکسی اووچینین اور روسی خلائی ایجنسی روس کاس ماس سے فلائٹ انجینئر اولیگ سکرپوخا خلائی اسٹیشن سے TMA-20M خلائی گاڑی کے ذریعے قزاقستان میں اترے ہیں۔

ٹیم ،مارچ 2016 سے  یعنی 172  دن سے خلاء میں تھی۔

ناسا سے ولئیمز سال 2000 سے اب تک 4 مختلف فرائض کے ساتھ 543 دن خلاء میں گزار چکے ہیں اور اس طرح خلاء میں سب سے زیادہ دن رہنے والے امریکی خلاباز کی حیثیت سے ان کا نام تاریخ میں رقم ہو گیا ہے۔