غزہ کو جانے والے امدادی سامان کو یہودی آباد کاروں نے ضائع کر دیا

غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں

2138986
غزہ کو جانے والے امدادی سامان کو یہودی آباد کاروں نے ضائع کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے  کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری  کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو  جانے والے  امدادی  ٹرکوں کو روکا اور اس پر لدا سامان  زمین پر پھینک دیا۔

بتایا گیا ہے کہ 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی  پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔

یہودی آباد کاروں نے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے  امدادی سامان  کو راستے میں  پھینک دیا۔



متعللقہ خبریں