روس: صدر پوٹین نے وزیر دفاع کو بر طرف کر دیا

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012 سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری-صنعتی کمپلیکس کی ذمے داریاں بھی دی جائیں

2138747
روس: صدر پوٹین نے وزیر دفاع کو بر طرف کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق نائب وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

 روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012 سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری-صنعتی کمپلیکس کی ذمے داریاں بھی دی جائیں۔

دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ملک کے تجربہ کار وزیر خارجہ سرگی لاوروف کو اپنی ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی اس لیے معنی خیز ہے کیونکہ روس 1980 کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورت حال کے قریب پہنچ رہا تھاجب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام ریاستی اخراجات کا 7.4 فیصد استعمال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی وجہ یہی ہے کہ اس طرح کے اخراجات کو ملک کے مجموعی مفادات کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے جس کے لیے  روسی صدر وزارت دفاع میں معاشی پس منظر کے حامل کسی سویلین کو لانا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں